بڑے لوگوں کے لیے زندگی کاویزن اُن کے ارفع و اعلیٰ مقاصد ہوتے ہیں جن کے
سامنے کسی عہدے و منصب کی کوئی قیمت نہیں ہوتی ہے کیونکہ وہ اِن چیزوں سے
بالاترہوتے ہیں۔زُمرد خان بھی اِن خوش نصیبوں میں ہے جن کو اللہ تعالیٰ نے
یہ موقع دیا اور اُنھوں نے مسلسل محنت کرکے پاکستان بیت المال کے مختلف
فلاحی پراجیکٹ کے ثمرات ضرورت مند افراد تک پہنچائے اور یہ اُنکی ولولہ
انگیز قیادت تھی کہ آج پاکستان
بیت المال کی پُوری ٹیم اپنے ایم ڈی کے ساتھ خدمت میں مصروف ہے۔ زُمرد خان صاحب نے جو سب سے بڑا کا م پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کیا وہ یہ کہ وہ یتیم بچوں کے لیے پاکستان سویٹ ہومز کے نام سے ایک بڑافلاحی پراجیکٹ بنانے میں کامیاب ہوگئے جہاں 4سے 6سال کے مستحق یتیم لڑکوں کو مفت رہائش،یونیفارم ،تعلیم،میڈیکل ،کھانے پینے اور دیگرسہولیات کے ساتھ رکھا جارہاہے۔2010ء میں ایک بچے سے شروع ہونے والا پاکستان سویٹ ہوم اب 2800 یتیم بچوں کے ساتھ 25 سویٹ ہومز کے ساتھ پاکستان کے مختلف اضلاع میں کام کررہاہے ۔ اِن میں زیادہ تر وہ ننھے منھے فرشتے (یتیم بچے) ہیں جودہشت گردی اور سابقہ سیلاب کی تباہ کاریوں بے گھر ہوگئے ہیں اور اپنے والدین کھوچُکے ہیں۔یتیم میں وہ بچے بھی شامل ہوں گے جو غریب سے غریب تر گھر سے تعلق رکھتے ہیں اور اُن کے والد وفات پاچُکے ہیں۔پاکستان بیت المال نے ہر سویٹ ہومز میں100غریب ،محروم اور بے چھت بچوں کو چھت اور تعلیم دینے کا فیصلہ کیاہے۔پاکستان آرمی کے تعاون سے 150 کے قریب دہشت گردعلاقوں سے ، قبائلی علاقہ جات کے بچے پاکستان سویٹ ہومز میں منتقل ہوچُکے ہیں اور ادارہ نے اِن کی کی کفالت کا ذمہ اُٹھایا ہواہے۔علمائے کرام سمیت مُلک بھر سے مخیر حضرات اِس کارِخیر میں شریک ہیں۔ اس کے علاوہ سویٹ ہومز کے 900بچوں کی تعلیم ،صحت اور کھانے پینے کے مکمل اخراجات کی ذمہ داری مخیر حضرات نے اُٹھائی ہوئی ہے۔اِن ڈونرز کی رقم جن بچوں کے لیے دی گئی ہے اُن کے لیے سرکاری خزانے سے ا کوئی رقم خرچ نہیں کی جائے گی۔کل(یہ تحریر 24 مارچ کی ہے) 23مارچ یوم پاکستان کی تقریبات کے سلسلے میں پاکستان بیت المال کے پُورے مُلک میں قائم کردہ سویٹ ہومز سے2800 یتیم بچے جناع سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں اکٹھے ہوئے اور اِن بچوں نے اَمن مارچ اورمارچ پاسٹ بھی کیا ۔اورثقافتی میلہ ودیگررنگارنگ تقاریبات پر مبنی پروگرام بھی اِن مہمانوں کے اعزاز میں کیے گئے ۔ یہ مُلک کا سب سے بڑا ایونٹ جناع سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوا جس میں دُنیا میں پہلی مرتبہ اتنی بڑی تعداد میں بچوں نے کسی ایک جگہ اکٹھے ہوکر قومی یک جہتی کا اظہار کیا۔یہ بچے ایک ہفتے سے آئے ہوئے ہیں اور اِن کے لیے 18 سے26 مارچ جناع سپورٹس کمپلیکس اِسلام آباد میں سپورٹس ویک کا آغازبھی ہوچُکا ہے جس میں مختلف کھیلوں کے مقابلے ‘ تعمیری اور تفریحی سرگرمیوں کا اہتمام پاکستان بیت المال نے کیا ہے تاکہ اِن بچوں کی شخصیت کو بہتر سے بہتر بنانے میں ایسے پروگرامز معاونت ثابت ہوں۔زُمردخان صاحب نے اس ایونٹ کو ’’فرشتہ زمین پر‘‘ کا ٹائیٹل دیا ہے اور واقعی یہ ایونٹ دیکھ کر ایسا محسوس ہوتاہے کہ ’’فرشتے زمین پر‘‘ایک تعمیری تصور کی عملی تصویر ہے۔ زُمرد خان نے پاکستان کے مختلف علاقوں کے یہ تین ہزار معصوم فرشتوں کوچُن کر پھولوں کا ایک گلدستہ بنایاہے جو کل کے پاکستان کا مستقبل ہیں۔ ہزاروں یتیم بچے اب بھی پاکستان سویٹ ہومزمیں آنے کے لیے انتظار میں ہوں گے مگر پاکستان بیت المال کے پاس اتنے وسائل نہیں ہیں۔زُمردخان کا خواب ہے کہ پاکستان کے ہر ضلعے میں کم از کم ایک سویٹ ہوم ہو۔ حکومتیں بدلتی رہتی ہیں ناجانے کل کون اس سیٹ پر آجائے ۔ جس بڑے کام کی بنیاد زُمردخان صاحب نے رکھی ہے ضرور ت اس بات کی ہے کہ مستقل بنیادوں پر حکومت اِن بچوں کے مستقبل کو تحفظ دینے کے لیے کوئی قانون سازی بھی کر ئے جس کے تحت ہر سال بجٹ سے پاکستان سویٹ ہومز میں موجود بچوں کی تناسب سے فی بچہ اُس سال کے لیے اُس بچے کی تعلیم،صحت اور کھانے کی رقم دی جائے ۔بے نظیر انکم سپورٹس پروگرام پر بھی اِن بچوں کا حق بنتاہے ۔اور کیا ہی اچھاہوجائے کہ کوئی ایسی قانون ساز ی ہوجائے کہ پارلیمنٹ ممبران،وزراء ۔وزیر اعظم ،صدر پاکستان کی تنخواؤ ں والاؤنسز سے بھی کچھ حصہ سویٹ ہومز کے لیے ہمیشہ کا قانون بنا دیا جائے۔موبائل ایزی لوڈ پر ایک روپیہ، یوٹیلیٹی بلزمیں پانچ روپے ،ایر لائن ٹکٹ پر 500روپیہ،،ریلوے ٹکٹ پر پانچ روپے ،بنک چیک پرپانچ روپے کٹوتی ہی اگر پاکستان سویٹ ہوم فنڈز کے لیے رکھ دیے جائیں تو کسی کو کوئی فرق نہیں پڑھے گااور اِن بچوں کے مستقبل بھی سنور جائیں گے۔ اِن بچوں کے آٹھویں جماعت تک کی تعلیم بعد اِن کے تعلیمی ریکارڈ کے مطابق آگے میٹرک/او لیول اور پھر پروفیشنل شعبوں میں جانے کافیصلہ کیاجائے ۔تعلیم میں کمزور بچوں کو ٹیکنیکل وووکیشنل تعلیم دے کر اپنے پاؤں پر کھڑاکیا جائے اور ذہین و محنتی بچوں کو مختلف پروفیشنل کئیریر میں اعلیٰ تعلیم دی جائے۔ہر ضلعے میں سویٹ ہومز کا آغاز کرنے کے لیے پاکستان بیت المال کے ضلعی دفاتر اُس ضلعے میں عوام تک پیغام تقریبات کے ذریعے پہنچایں اور اُس علاقے کی مقامی قیادت،علمائے کرام،گدی نشین،بزنس مین،صنعت کار،زمینداراور طالب علم اپنے ضلعے میں سویٹ ہوم کی بُنیاد رکھنے اور چلانے کے لیے پاکستان بیت المال کے اس پراجیکٹ میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔اخبارات کو بھی اپنا کردارادا کرناچاہیے ۔سویٹ ہوم کے مفت اشتہارات اپنے سنڈے ایڈیشن میں لگانے چاہیں ۔سرکاری/ پرائیویٹ ٹی وی چینلز میں سے کسی ایک پر ہر ہفتہ /اتوار شب کو زُمردخان صاحب کو لائیوپروگرام ذریعے ڈاکومنٹری پاکستان سویٹ ہومز دکھاکر اندرون و بیرون مُلک مخیر پاکستانیوں کی مدد بھی پاکستان سویٹ ہومز کے لیے لے سکتے ہیں ۔ فیس بُک پر وزیراعلیٰ پنجاب کی طرح رات 10تا11بجے آئیں تو پاکستانی افراد تک پُوری دُنیا میں پیغام اس بڑے مقصد کی فنڈئنگ کا پہنچایا جاسکتاہے۔پاکستان کے سفارتخانے بھی پاکستان بیت المال کے ساتھ مل کر وہاں مقیم پاکستانیوں تک پیغام پہنچا سکتے ہیں۔پاکستان بیت المال کی ویب سائیٹwww.pbm.gov.pk ہے اور فون نمبر رابطہ0519250457 ۔آن لائن اکاؤنٹ نمبرNIDA 28-8 نیشنل بنک انڈسٹریل ایریا برانچ اسلا م آباد ایک بچے کے ماہانہ اخراجات اس وقت تقریباََ 9ہزار ہیں آپ ایک یا ایک سے زائدبچوں کے ماہانہ اخراجات میں بھی حصہ ڈال سکتے ہیں یا جو آپ کی استطاعت ہے اُس کے مطابق پاکستان سویٹ ہومز میں عطیات آپ دے سکتے ہیں کیونکہ حدیث پاک ہے کہ’’جو شخص شفقت سے کسی یتیم کے سر پر ہاتھ رکھتاہے تو جتنے بال اُسکے ہاتھ کے نیچے آئیں گے اتنی نیکیاں اس کے نامہ اعمال میں لکھی جایں گے‘‘۔۔آئیں پاکستان سویٹ ہومز کے اِن ننھے مُنھے فرشتوں کے سر پر شفقت کا ہاتھ رکھیں ۔
شکوہ ظلمت شب سے کہیں بہتر تھا
اپنے حصے کی اِک شمع جلائے جاتے۔۔۔۔

Follow @sada_e_muslim
بذریعہ جی میل تبصرہ
بذریعہ فیس بک تبصرہ