مسئلہ طلاق ثلاثہ اور فقہائے امت


    اگر کوئی شخص اپنی بیوی کو بیک وقت تین طلاقیں دے دین تو کتنی طلاقیں واقع ہو ں گی؟ اس مسئلے میں علمائے اہل سنت میں ہمیشہ سے اختلاف رہا ہے۔ جمہور علما کے نزدیک یہ فعل( بیک وقت تین طلاق دینا) حرام ہے، تاہم اگر کسی نے ایسا کیا تو
    تینوں طلاقیں واقع ہو جائیں گی۔ اس کے برعکس  فقہا اور محدثین کی ایک قابل لحاظ تعداد اس کی قائل ہے کہ اس صورت میں ایک ہی طلاق واقع ہوگی۔ تمام اہل علم ہمیشہ سے اس مسئلے کو ایک اختلافی مسئلہ کے طور پر نقل کرتے آئے ہیں اور کسی نے اس پر اجماع کا یا اس میں اختلاف کی گنجائش نہ ہونے کا دعوی کبھی نہیں کیا۔

    گوگل پلس پر شئیر کریں

    Unknown

      بذریعہ جی میل تبصرہ
      بذریعہ فیس بک تبصرہ