تبلیغی جماعت ایک تعارف
مولانا محمد الیاس کاندھلوی کی قائم کردہ ایک اسلامی اصلاحی تحریک ہے جو 1926ء میں قائم کی گئی۔ بنیادی طور پر فقہ حنفی کے دیو بندی مکتبہ فکر سے تعلق رکھتی ہے۔ یہ برصغیر پاک و ہند کے علاوہ ساری دنیا میں سرگرم ہے اس لیے اس کو دعوت و تبلیغ کی عالمی تحریک بھی کہا جاتا ہے۔
جماعت
جماعت اس تحریک کی ایک مخصوص اصطلاح ہے جو اس وقت استعمال کی جاتی ہے جب کئی افراد ایک مخصوص مدّت کے لۓ دین سیکھنے اور سکھانے کی خاطر کسی گروہ کی شکل میں کسی جگہ کا سفر کرتے ہیں ان کے دورے کی مدّت تین دن، چالیس دن، چار ماہ اور ایک سال تک ہو سکتی ہے۔ یہ افراد اس دوران علاقے کی مسجد میں قیام کرتے ہیں
گشت
کسی بھی جگہ کے دورے میں اپنے قیام کے دوران یہ افراد گروہ کی شکل میں علاقے کا دورہ کرتے اور عام افراد خصوصاً دوکاندار حضرات کو دین سیکھنے کی دعوت دیتے ہوئے مسجد میں مدعو کیا کرتے ہیں۔ اس عمل کو جماعت کی اصطلاح میں 'گشت' کہا جاتا ہے۔
تعلیم
عموما ظہر کی نماز کے بعد مسجد میں تبلیغی جماعت سے وابستہ افراد ایک کونے میں مرتکز ہوجاتے ہیں اور کوئی ایک فرد فضائل اعمال کا مناسب آواز میں مطالعہ کرتا اور اس کی تشریح بیان کیا کرتا ہے تاہم اس امر کا خاص خیال رکھا جاتا ہے کہ نماز و تلاوت میں مشغول افراد کے انہماک میں خلل نہ پڑے
فضائل اعمال
دوسری تنظیموں کی طرح تبلیغی جماعت کے نصاب کو بھی کتابی شکل میں مرتب کیا گیا ہے جو فضا فضائل اعمال کے نام سے موسوم ہے۔
رائے ونڈ اجتماع
عام طور پر اکتوبر کے مہینے میں لاہور کے قریب رائے ونڈ میں تین روزہ سالانہ اجتماع کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں نا صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر سے لاکھوں افراد شرکت کرتے ہیں۔ اس موقع پر یہاں ایک عارضی شہر آباد ہو جاتا ہے۔
مدنی مسجد
کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں واقع یہ مسجد کراچی میں تبلیغی جماعت کا سب سے بڑا مرکز ہے جہاں ہر جعمرات کو بعد نماز مغرب کراچی کی سطح پر اجتماع ہوتا ہے جس سے اہلسنت کے جید علمائے کرام وعظ کرتے ہیں۔ عوام کی ایک کثیر تعداد اس محفل میں شریک ہوتی ہے.
Follo Here: www.facebook.com/sadaemuslim

بذریعہ جی میل تبصرہ
بذریعہ فیس بک تبصرہ