24 سوال و جواب حیات انسانی کے کا ایک جامع نقشہ



تحریر: سید آصف جلال    زمرہ اسلامیات
 موضوع:  ۲۴ سوال و جواب حیات انسانی کے کا ایک جامع نقشہ 
السلام علیکم محترم بلاگ قارئین۔۔۔۔۔ آج آپ کے سامنے مسند احمدو کنزالعمال کی ایک حدیث آپ کی خدمت میں پیش ہے۔ جس کا موضوع ہے ۲۴سوالات۔ قارئین برائے مہربانی عمل کی نیت سے پڑھیں اور اپنے زندگیوں کا اس حدیث مبارکہ کا موازنہ کیجئے۔۔۔۔۔ اور اس پوسٹ کو اپنے احباب کے ساتھ ثواب کی نیک سے شیئر کیجئے۔۔۔ اللہ آپ کا حامی و ناصر ہو۔
ایک دیہاتی حضور ﷺ کے دربار میں حاضر ہوا اور عرض کیا یار سول اللہ ﷺ میں کچھ پوچھنا چاہتا ہوں۔۔۔فرمایا کہو!
دیہاتی نے عرض کیا ‘ یا رسول اللہ ﷺ


  • سوال: میں امیر (غنی) بننا چاہتا ہوں؟
  • جواب: فرمایا قناعت اختیار کروں امیر ہو جاوں گے۔
  • سوال: عرض کیا میں سب سے بڑا عالم بننا چاہتا ہوں؟
  • جواب: فرمایا تقویٰ اختیار کرو عالم بن جاوں گے۔
  • سوال: عرض کیا عزت والا بننا چاہتا ہوں؟
  • جواب: فرمایا مخلوق کے سامنے ہاتھ پھیلانا بندکروں۔
  • سوال: عرض کیا اچھا آدمی بننا چاہتا ہوں؟
  • جواب: فرمایا لوگوں کو نفع پہنچاوں۔
  • سوال: عادل بننا چاہتا ہوں؟
  • جواب: جسے اپنا لئے اچھا سمجھتے ہو وہی دوسروں کے لئے پسند کرو۔
  • سوال: عرض کیا طاقتور بننا چاہتا ہوں؟
  • جواب: فرمایا اللہ پر توکل کروں۔
  • سوال: عرض کیا اللہ کے دربار میں حاص درجہ چاہتا ہوں؟
  • جواب: فرمایا کثرت سے ذکر کروں۔
  • سوال: عرض کیا رزق میں کشادگی چاہتا ہوں؟
  • جواب: فرمایا ہمیشہ باوضو رہوں۔
  • سوال : عرض کیا دعاوں کی قبولیت چاہتا ہوں؟
  • جواب: حرام نہ کھاوں۔
  • سوال: عرض کیا ایمان کی تکمیل چاہتا ہوں؟
  • جواب : فرمایا اخلاق اچھے کر لوں۔
  • سوال: عرض کیا قیامت کے روز اللہ کے سامنے گناہوں سے پاک ہوکر ملنا چاہتا ہو؟
  • جواب: فرمایا جنابت کے فوراً بعد غسل کیا کرو۔
  • سوال: عرض کیا گناہوں میں کمی چاہتا ہوں؟
  • جواب: کثرت سے استغفار کروں۔
  • سوال: عرض کیا قیامت کے روز نور میں اٹھنا چاہتا ہوں۔
  • جواب: ظلم کرنا چھوڑ دوں۔
  • سوال: عرض کیا میں چاہتا ہوں کہ اللہ میری پردوپوشی کرے؟
  • جواب: فرمایا لوگوں کی پردہ پوشی کرو۔
  • سوال:عرض کیا رسوائی سے بچنا چاہتا ہوں؟
  • جواب: فرمایا زنا سے بچو۔
  • سوال: عرض کیا چاہتا ہوں اللہ اور اس کے رسول اک محبو ب بن جاوں؟
  • جواب: فرمایا جو اللہ اوار اس کے رسول کا محبوب ہو اسے اپنا محبوب ہو اسے اپنا محبوب بنا لو۔
  • سوال: اللہ کا فرمانبرادار بننا چاہتا ہوں؟
  • جواب: فرمایا فرائص کا اہتما م کروں۔
  • سوال: عرض کیا احسان کرنے والا بننا چاہتا ہوں؟
  • جواب: فرمایا اللہ کی یوں بندگی کروں جیسے تم اسے یا و ہ تمھیں دیکھ رہا ہو۔
  • سوال:عرض کیا یا رسول اللہ 249ﷺ کیا چیز گناہوں سے معافی دلائے گی؟
  • جواب: آنسو۔۔۔۔۔۔ عاجزی ۔۔۔۔۔۔ اور بیماری۔
  • سوال: عرض کیا کیا چیز دوزخ کی آگ کو ٹھنڈا کرے گی؟
  • جواب: فرمایا دنیا کی مصیبتوں پر صبر کر۔
  • سوال: عرض کیا اللہ کے غصے کو کیا چیز ٹھنڈا کریگی؟
  • جواب: فرمایا چھپکے چھپکے صدقہ۔۔۔۔۔ اور صلہ ء رحمی۔
  • سوال: عرض کیا سب سے بڑی برائی کیا ہے؟
  • جواب: فرمایا بُرے اخلاق۔۔۔۔۔ اور بخل۔
  • سوال: عرض کیا سب سے بڑی اچھائی کیاہے ؟
  • جواب: فرمایا اچھے اخلاق ۔۔۔۔۔۔ تواضع۔۔۔۔۔۔اور صبر۔
  • سوال: اعرض کیا للہ کے غصے سے بچنا چاہتا ہوں؟
  • جواب: فرمایا لوگوں پر غصہ کرنا چھوڑ دو۔
اپنی قیمتی رائے شامل کیجئے اور اس لنک کو احباب سے شیئر کیجئے۔
گوگل پلس پر شئیر کریں

Unknown

    بذریعہ جی میل تبصرہ
    بذریعہ فیس بک تبصرہ